جان بخشی کی شرط پرامریکا کا 9/11کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد سے معاہدہ

us plea deal with khalid sh mohammad
کیپشن: us plea deal with khalid sh mohammad
سورس: google

ویب ڈیسک : جان بخشی کی شرط پرامریکا کا نائن الیون کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد اور دیگر کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا۔

پینٹاگان کے مطابق معاہدے سے متعلق عوام کو فی الحال آگاہ نہیں کرسکتے. ملٹری کمیشن کے لیے تشکیل دی جانے والی اتھارٹی ’سوسن اسکالیئر‘ نے خالد شیخ محمد، ولید محمد صالح مبارک بن عطش، اور مصطفیٰ احمد آدم کے ساتھ معاہدہ کیا.

خالد شیخ پر القاعدہ کے گیارہ ستمبر دو ہزار ایک کے حملوں کا مرکزی منصوبہ ساز ہونے کا الزام ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق خالد شیخ محمد اور اس کے دیگر دو ساتھیوں کی جانب سے اگلے ہفتے گوانتاناموبے، کیوبا میں ملٹری کمیشن میں درخواستیں داخل کرنے کی توقع ہے، تینوں سنگین الزامات کا اعتراف کریں گے اور خالد شیخ سمیت تینوں ملزمان کو سزائے موت نہیں دی جائے گی۔

 رپورٹ کے مطابق امریکا کا محکمہ دفاع (پینٹاگان) اور فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن ( ایف بی آئی) کے حکام اُس درخواست پر غور کر رہے تھے کہ 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے مشتبہ ملزم اور ان کے ساتھیوں کو سزائے موت کا سامنا نہ کرنا پڑے تاکہ ان کے ایک دہائی سے زائد طویل مقدمے کی کارروائی کو ختم کیا جا سکے۔

پینٹاگان اور ایف بی آئی نے 11 ستمبر 2001 کے حملوں میں ہلاک ہونے والے تین ہزار افراد میں سے کچھ کے خاندانوں کو ایک خط میں بھیجے جانے والے نوٹس میں یہ تجویز دی۔

ملٹری پراسیکیوٹرز اور دفاعی وکلا کی جانب سے اس کیس کے لیے کسی مذاکراتی حل کی تلاش شروع کرنے کے ڈھائی سال بعد یہ پیش رفت سامنے آئی تھی۔

یاد رہے کہ 11 سمتبر 2001 کو نیویارک، ورجینیا اور پنسلوانیا میں تقریبا 3000 افراد القاعدہ کے حملوں میں مارے گئے، جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نعرے کے ساتھ افغانستان اور عراق پر حملوں کو جنم دیا تھا۔

یہ 1941 میں پرل ہاربر، ہوائی پر جاپانی حملے کے بعد سے امریکی سرزمین پر سب سے مہلک حملہ تھا، جس میں 2،400 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

چیف پراسیکیوٹر ریئر ایڈمرل ایرون روغ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ سزا کے طور پر سزائے موت کو ختم کرنے کے بدلے ان تینوں ملزمین نے چارج شیٹ میں درج 2976 افراد کے قتل سمیت تمام الزامات کا اعتراف کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔


 

Watch Live Public News