منرل واٹر کے 22 برانڈ انسانی استعمال کے لئے مضر صحت قرار

منرل واٹر کے 22 برانڈ انسانی استعمال کے لئے مضر صحت قرار

ویب ڈیسک: منرل واٹر کے 22 برانڈ انسانی استعمال کے لئے مضر صحت قرار دے دیے گئے۔

سندھ فوڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق مضر صحت قرار دئیے جانے والے منرل واٹر میں فجی، بی آر او ایچ 20, کوہ نور اور رویال سلور شامل ہیں۔ مضر صحت پانی میں اسمارٹ، ایکوا قسمت، آشا پریمیم ، ڈرنکنگ واٹر ، بکسٹن، کلف واٹر ، ہیلتھ ڈرنکنگ واٹر ، کرسٹل پیور لائف، ڈریم پیور، نیو ہیلتھ ڈرنکنگ واٹر ، اورئیل، پرواز واٹر، پریمیم صفا، پیور ری فائیڈ واٹر، اسمارٹ پیور واٹر، اسپیلش واٹر، اسٹل، اسٹار لائٹ واٹر، وی وو، واٹر پلس  پریمیئم ڈرنکنگ اور مصافی شامل ہیں۔

ان منرل واٹر کو PCRWR نے انسانی صحت کے استعمال کے لئے مضر صحت قرار دیا ہے۔ سندھ فوڈ اتھارٹی نے منرل واٹر کی انتظامیہ کو سات دن میں اپنی مصنوعات مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کردی ہے۔ 

اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی مزمل حسین ہالیپٹو کا کہنا ہے کہ سندھ فوڈ اتھارٹی کے احکامات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف  کارروائی کی جائے گی ۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کسی کو بھی انسانی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی۔ 

Watch Live Public News