7 گھنٹوں کی مسلسل بارش کے بعد ڈھائی گھنٹوں میں اہم جگہیں کلیئر کر دی گئیں، عظمیٰ بخاری

7 گھنٹوں کی مسلسل بارش کے بعد ڈھائی گھنٹوں میں اہم جگہیں کلیئر کر دی گئیں، عظمیٰ بخاری

(ویب ڈیسک ) وزیر اطلاعات و نشریات عظمی بخاری  کا کہنا ہے کہ ایک جماعت   بارش کے پانی پر بھی سیاست کررہی ہے سات گھنٹوں کی مسلسل بارش کے بعد ڈھائی گھنٹوں میں اہم جگہیں کلئیر کر دی گئیں ہیں۔

وزیر اطلاعات و نشریات و ثقافت عظمی بخاری  نے پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا کہ  سات گھنٹے کی بارش سے 337ملی میٹر بارش سے 44سالہ ریکارڈ ٹوٹا ہے ،  بارشوں کو نہ روکا نہ کم زیادہ کیا جا سکتا ہے یہ تو آفات ہیں جس پرحکومت کو تکالیف کم کرنا ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  بارشوں کی پیش گوئی پہلے ہی موجود تھی مریم نواز نے تمام اداروں کو ریڈ الرٹ پر رکھا تھا بارش ہوگی تو انتظامیہ کام کرتی نظر آئے گی، سروسز سمیت دیگر ہسپتالوں میں پانی والی فوٹیج سامنے آئی تو پانی نکل گیا تو اسے بھی چلائیں،   سروسز ہسپتال کی کھڑکی کھلی ہونے کی وجہ سے پانی بھرا تو صبح والی فوٹیج کو چار بجے تک خبر  میں چلایا گیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی سے پانی خشک ہوئے چار گھنٹے ہوگئے ہیں لیکن پرانی فوٹیج چلاکر پروپیگنڈہ کیاجا رہا ہے،  نابھاں روڈ ، جی پی او بارہ بجے اسٹیشن دو بجے ، کوپر روڈ تین بجے، شاہ جمال چار بجے کلئیر کردیاگیا،مزنگ روڈ سے دو بجے اور قذافی اسٹیڈیم پر کام جاری ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ   چیف سیکرٹری اور واسا کا عملہ سڑکوں پر پانی صاف کروا رہا ہے،   بارش کی اصل صورتحال قوم کو بتا رہے ہیں چند گھنٹوں میں متعدد جگہوں کو کلئیر کیاگیا ہے، سوشل میڈیا پر پرانی فوٹیجز نکال کر پروپیگنڈہ کیاجا رہا ہے،طوفان بدتمیزی سوشل میڈیا پر ہے لیکن وہ ڈوب کر مر جائیں جو پرانی فوٹیجز استعمال کررہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  گیارہ سال والوں کے پاس کوئی کارکردگی نہیں ہے تنقید وہ کررہے ہیں جنہوں نے ٹوٹ بٹوٹ پنجاب میں رکھا تھا، مریم نواز کا خوف سے بہت لوگوں کو تکلیف ہے، مریم نواز کی حکومت میں کوئی غلط کام ہو کمی کوتاہی کو بہتر کرنے کی کوشش کرتے خدائی دعویٰ نہیں کررہے۔

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ   مریم نواز بارش کے بعد صورتحال کو مانیٹر کررہی ہیں،  کے پی بارشوں میں 24افراد ہلاک ہوئے ہیں اس پر ہم سیاست نہیں کررہے اگر کے پی کو سیکھنا ہے وہ مریم نواز سے سبق سیکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  بارشوں کی مزید پیشگوئی ہے پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کیا ہے گھروں سے غیر ضروری باہر نہ نکلیں الیکٹرک آلات کھمبے تاروں سے دوری اختیار کریں تاکہ کوئی جانی نقصان نہ ہو۔ایک جماعت   بارش کے پانی پر بھی سیاست کررہی ہے سات گھنٹوں کی مسلسل بارش کے بعد ڈھائی گھنٹوں میں اہم جگہیں کلئیر کر دی گئی ہیں۔سیف سٹی کے کیمروں سے پانی کہاں کھڑا رہا پتہ لگایا گیا ٹریفک پولیس اور انٹرا سٹی پر پانی کو کلئیر کیاجا رہا ہے تاکہ ٹریفک بہاؤبہتر ہو سکے۔

وزیر اطلاعت کا کہنا تھا کہ کیا بارش کے بعد انتظامیہ کام کررہی ہے یا نہیں چیف سیکرٹری بارش میں کام کررہے ہیں، دبئی ہو یا امریکہ بارش جس ملک میں بھی ہوتی ہے وہاں بھی پانی کھڑا ہو جاتا ہے تو پاکستان میں بھی بارش ہوتی ہے تو اسے کھڑا نہیں ہونے دیا جاتا ہے، مریم نواز نے شارٹ ٹرم یا لانگ ٹرم پلان مانگ لیا ہے جہاں بارش کا پانی سٹور کیاجائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے کچرا سڑکوں پر نہ پھینکیں اگر کوڑا کرکٹ مین ہول پر ہوگا تو پانی کہاں سے ختم ہوگا۔جناح ہسپتال سمیت دیگر جگہ پر بجلی نہیں ہے کرنٹ سے بچانے کےلئے لائٹ نہیں ہوتی۔لیسکو کام کررہی ہے جیسے جیسے علاقہ کلئیر ہوں گے بجلی بحال ہوتی رہے گی۔

Watch Live Public News