وزیر اعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے،پرتپاک استقبال

وزیر اعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے،پرتپاک استقبال

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف  2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف   سعودی عرب کے 2 روزہ سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں ۔جہاں   ریاض کے نائب گورنر شہزادہ عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے  وزیرِاعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔ پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور پاکستان و سعودی عرب کے اعلی سفارتی افسران و اہلکار بھی ریاض ہوائی اڈے پر موجود تھے۔

وزیراعظم   ریاض میں 29 سے 31 اکتوبر کو منعقد ہونے والے آٹھویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو (FII) میں آج شرکت کریں گے اور خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد  شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِنجکاری عبدالعلیم خان، وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، وزیرتجارت جام کمال خان اور وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

Watch Live Public News