آپ چوتھی باروزیراعظم کیوں نہیں بنے؟صحافی کے سوال پر نواز شریف کاکراراجواب

آپ چوتھی باروزیراعظم کیوں نہیں بنے؟صحافی کے سوال پر نواز شریف کاکراراجواب
کیپشن: آپ چوتھی باروزیراعظم کیوں نہیں بنے؟صحافی کے سوال پر نواز شریف کاکراراجواب

ویب ڈیسک: صدر مسلم لیگ ن میاں نوازشریف   امریکا کیلئے روانہ ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف کو الوداع کہنے کیلئے چند لیگی کارکنان بھی ایون فیلڈ پہنچے تھے،صدر ن لیگ میاں نوازشریف امریکا میں تقریباً ایک ہفتہ گزار کر واپس لندن پہنچیں گے،آئندہ ہفتہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی لندن پہنچیں گی۔

ایئرپورٹ روانگی سےقبل صحافی نے سوال کیا کہ ’میاں صاحب آپ وزیراعظم کیوں نہیں بنے‘؟

نوازشریف نے مسکراتے ہوئے جواب دیاکہ امریکا جانے سے پہلے یہ سوال پوچھنا ضروری ہے۔ نوازشریف کے جواب پر صحافیوں کے قہقہے۔

صحافی نے ایک اور سوال کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی کارکردگی کوکیسے دیکھتے ہیں۔

نوازشریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ چند دن میں واپس آ کر بتاؤں گا۔

صدر ن لیگ برطانیہ احسن ڈار کی قیادت میں وفد نے نواز شریف سے ملاقات کی۔ نوازشریف نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں،پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کیلئے کوشش کررہے ہیں،اوورسیز لیگی ورکرز نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا ان کی قدر کرتے ہیں۔

Watch Live Public News