لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ وینا ملک نے الزام عائد کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے میری کردار کشی کیلئے ایک پوری ٹیم رکھی ہے۔ مجھے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مجھے ان کی جانب سے پیغام بھجوایا گیا کہ میں انہیں' نانی اماں' نہ کہا کروں۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں وینا ملک کا کہنا تھا کہ جب آپ کسی عوامی عہدے پر فائز ہوتے ہیں تو لوگوں کی تنقید برداشت کرنے کا حوصلہ بھی ہونا چاہیے۔ میرا بھی دل کرتا ہے کہ میں انہیں اچھے ناموں سے پکاروں۔ وینا ملک نے دعویٰ کیا کہ مجھے بہت ذرائع اور لوگوں سے یہ پیغامات موصول ہوتے رہتے ہیں کہ میں مریم نواز شریف کو نانی اماں کے لقب سے نہ پکارا کروں۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے گلی محلوں میں بدمعاش ہوتے تھے جو لوگوں کو دھمکیاں دیتے تھے، اب وہ سوشل میڈیا پر آ چکے ہیں۔ مریم نواز نے اس مقصد کیلئے ایک پوری ٹیم رکھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے مریم نواز کے ٹرولز کی جانب سے سوشل میڈیا پر مجھے گالیاں اور دھمکیاں سننے کو ملتی رہتی ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کے وزیراعظم بننے کا کوئی چانس ہی نہیں ہے، ان میں اپنے والد آصف علی زرداری کی جھلک نمایاں نظر آتی ہے۔ ان کی فلم بری طرح پٹ چکی ہے۔