پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،یکم دسمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،یکم دسمبر 2021
نسلہ ٹاور کو7 روز میں مکمل مسمارکرنےکے دعوے کھوکھلے نکلے،انتظامیہ 5 روز میں عمارت کی ایک منزل بھی نہ توڑ سکی، سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن مکمل ہونے میں صرف 2روزباقی رہ گئے سندھ میں جو خلاف ضابطہ تعمیرات کی گئیں اس سے متعلق قانون تیارکرلیا گیا،مرتضی وہاب کہتے ہیں وزیراعلیٰ نے آرڈینینس گورنرسندھ کوارسال کردیا، امید ہے آرڈینینس منظور کرکے قانونی شکل دی جائے گی، جس طرح پنجاب میں قانون آیا اسی طرح سندھ میں بھی آئے گا، پنجاب طرز پر سندھ میں بھی ریٹائرڈ جج کمیشن کو لیڈ کرے گا چاہتے ہیں مستقبل میں تعمیرات کے حوالے سے لوگوں کو پریشانی نہ ہو، چیئرمین آباد محسن شیخانی کہتے ہیں کراچی میں اس وقت 300 منصوبوں پر کام چل رہا ہے، یہ کوئی این آر او نہیں ہے، تعمیرات کے حوالے سے پنجاب والی پالیسیز یہاں بھی اپنائی جائیں، غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ہیں، سرمایہ کاری وہیں ہوتی ھے جہاں ماحول اچھا ہو کراچی میں دن دیہاڑےٹارگٹ کلنگ، گلستان جوہرمیں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سےسیکرٹری سندھ ہائیکورٹ بارکونسل عرفان مہرقتل، گاڑی میں موجود مقتول کابھتیجا معجزانہ طورپرمحفوظ رہا عرفان مہرکےجسم پر 5گولیاں لگیں،2گولیاں سینے، 2 چہرے اورایک بازومیں لگی،عرفان علی مہر کی وجہ موت سینےمیں لگنےوالی گولی ثابت ہوئی، گولیاں چھوٹے ہتھیار اورقریب سےماری گئیں، قتل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔