مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری

مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری
لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا۔ شوکت ترین خیبر پختونخوا سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر سینیٹ الیکشن لڑیں گے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عامر کیانی نے دستخط کے بعد ٹکٹ جاری کردیا۔ شوکت ترین سینیٹ کے انتخابات کے لئےکل اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ دوسری جانب ریاض فتیانہ کے پلک اکاونٹس کمیٹی میں حکومت پر تنقید کے معاملہ پر وزیراعظم عمران خان خود سرگرم ہوگئے۔ وزیر اعظم نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے حکومتی ارکان کو وزیراعظم ہاؤس طلب کرلیا۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی کے حکومتی ارکان سے وزیر اعظم کی ملاقات کل دوپہر ڈیڑھ بجے ہوگی۔ وزیر اعظم پی اے سی ارکان کی فہرست کا بھی جائزہ لیں گے۔ ملاقات کے بعد بعض ارکان کو پبلک اکاونٹس کمیٹی سے نکالے جانے کا امکان بھی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔