وزیر اعظم کی چینی سفیر سے ملاقات،سابق چینی صدر کی وفات پر اظہار تعزیت

وزیر اعظم کی چینی سفیر سے ملاقات،سابق چینی صدر کی وفات پر اظہار تعزیت
اسلام آباد: وزیراعظم نے پاکستان میں چینی سفیر عزت مآب نونگ رونگ سے ملاقات میں سابق چینی صدر کی وفات پر اظہار تعزیت، گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا۔ تفصیلات وزیراعظم محمد شہباز شریف سابق چینی صدر جیانگ زیمن کی وفات پر تعزیت کےلیے اسلام آباد میں چینی سفارت خانہ پہنچے ۔وزیراعظم نے پاکستان میں چینی سفیر عزت مآب نونگ رونگ سے ملاقات میں سابق چینی صدر کی وفات پر اظہار تعزیت، گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مرحوم سابق چینی صدر کو ہمیشہ ایک عظیم رہنما کے طور پر یاد رکھا جائےگا، انہوں نے پاک- چین تعلقات کو مضبوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، چین کی ترقی میں مرحوم صدر جیانگ زیمن کا کردار اہم حیثیت رکھتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔