پاک انگلینڈ ٹیسٹ: انگلینڈ نے 112 سالہ ریکارڈ توڑدیا

پاک انگلینڈ ٹیسٹ: انگلینڈ نے 112 سالہ ریکارڈ توڑدیا
راولپنڈی : پاکستان کیخلاف پنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے اس لمبے ترین فارمیٹ کا 112 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ انگلش ٹیم نے کسی بھی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنادیا۔ راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلش ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 506 رنز بنا ڈالے ہیں ۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں میچ کے پہلے ہی دن کسی بھی ٹیم کی جانب سے بنایا گیا یہ سب سے بڑا اسکور ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی دن سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے پاس تھا۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے 1910 میں جنوبی افریقہ کے خلاف سڈنی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی روز 496 رنز بنائے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔