دوسری جانب غزہ میں حکام کے مطابق، آج صبح سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد اب کم از کم 54 ہو گئی ہے۔ شجائیہ محلے میں گھروں پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں میں کم از کم 15 افراد شامل ہیں۔I deeply regret that military operations have started again in Gaza.
— António Guterres (@antonioguterres) December 1, 2023
I still hope that it will be possible to renew the pause that was established.
The return to hostilities only shows how important it is to have a true humanitarian ceasefire.
اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ انہیں لڑائی کے دوبارہ شروع ہونے پر ’بے حد افسوس‘ ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ غزہ میں لڑائی دوبارہ شروع ہو گئی ہے اور امید ہے کہ لڑائی میں وقفے کی تجدید ہو سکتی ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’دشمنی کی طرف واپسی صرف یہ ظاہر کرتی ہے کہ انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا ہونا کتنا ضروری ہے۔