محمد رضوان اسلام کی دعوت وتبلیغ کا فریضہ سرانجام دینے لگے

محمد رضوان اسلام کی دعوت وتبلیغ کا فریضہ سرانجام دینے لگے
لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے بیٹر محمد رضوان کی دعوت وتبلیغ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ وہ اپنی مادری زبان پشتو میں لوگوں کو دین اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے اور اس کی صحیح روح کو پہچاننے کی بات کر رہے ہیں۔ یہ ویڈیو گذشتہ شند روز سے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں محمد رضوان کو سنا جا سکتا ہے کہ وہ پشتو زبان میں اسلام کی دعوت اور تبلیغ کر رہے ہیں۔ تاہم ویڈیو سے متعلق یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ یہ کب کی ہے۔ https://twitter.com/chachanewss/status/1476898141928661005?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1476898141928661005%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.siasat.pk%2Fforums%2Fthreads%2FD982D988D985DB8C-D8A8D984DB92-D8A8D8A7D8B2-D985D8ADD985D8AF-D8B1D8B6D988D8A7D986-DAA9DB8C-D8AFD8B9D988D8AA-D988-D8AAD8A8D984DB8CD8BA-DAA9DB8C-D988DB8CDA88DB8CD988-D988D8A7D8A6D8B1D984.809042%2F اس ویڈیو میں محمد رضوان چند افراد ہمراہ کسی علاقے میں موجود ہیں جس میں وہ لوگوں کو دعوت تبلیغ دے رہے ہیں۔ اس سے قبل قومی ٹیم کے غیر ملکی بیٹنگ کنسلٹنٹ نے بھی بتایا تھا کہ رضوان اور وہ گھنٹوں بیٹھ کر اسلام کی تعلیمات پر بات کرتے ہیں۔ میتھیو ہیڈن نے بتایا تھا کہ رضوان نے انہیں قران پاک کا ایک نسخہ بھی تحفے میں دیا تھا۔ یاد رہے کہ محمد رضوان کو حال ہی میں آئی سی سی ٹی 20 پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں شامل کیا گیا ہے۔