وزیرداخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کیلئے بڑا اقدام  

وزیرداخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کیلئے بڑا اقدام  

(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے   پولیس سہولت مرکز کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی   اسلام آباد میں ایف 6  پہنچے ۔انہوں نے   پولیس سہولت مرکز کا دورہ کیا اور  شہریوں کی سہولت کے لیے بنائے  کاونٹرز کا معائنہ کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے   پولیس سہولت مرکز کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ   اسلام آباد کے تمام پولیس سہولت مراکز  24/7 اوپن رہیں گے۔ اسلام آباد کے شہری اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی وقت پولیس سہولت مراکز پر خدمات سے استفادہ کر سکیں گے۔

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس خدمت مرکزکے مختلف کاونٹرز کا معائنہ کیا۔ عملے سے مصافحہ کیا اور ملاقات کی۔انہوں نے  کاونٹرز پر شہریوں کے لئے  آرام دہ کرسیاں رکھنے کی ہدایت کی۔ 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کاونٹر پر لرنر  ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے پولیس سہولت مرکز میں آئے شہریوں سے ملاقات کی اور مسائل کے حل کے حوالے سے پوچھا۔

شہریوں نے پولیس خدمت مرکز کو چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

  محسن نقوی نےتحفط مرکز اور جینڈر پروٹیکشن سنٹر کا بھی دورہ کیا ،انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد علی ناصر رضوی نے پولیس سہولت مراکز کے بارے بریفنگ دی۔

Watch Live Public News