کوئلے کے کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 2 کان کن جاں بحق

کوئلے کے کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 2 کان کن جاں بحق
پبلک نیوز: دکی میں کوئلے کے کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 2 کانکن جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں غلام قادر اور شادی خان شامل ہیں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشیں نکال کرسول ہسپتال منتقل کردی۔ دکی چمالنگ کے علاقے لونڈہ میں مقامی کوئلہ کان میں دوران کان کنی مٹی کا تودہ گرنے سے دوکانکن مٹی تلے دب گئے جس کی وجہ سے دونوں کان کن موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق کان کنوں میں غلام قادر اور شادی خان شامل ہیں۔ مقامی کوئلہ کان کنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کوئلہ کان سے لاشیں نکال کر سول ہسپتال منتقل کردی واقعے میں جاں بحق ہونے والے دونوں کان کنوں کا تعلق کوہلو سے ہے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کرکے کوہلو روانہ کردی گئی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔