' 3 ایم پی ایز پر اعتمادکاووٹ نہ دینے کیلئے دباؤڈالاجارہاہے'

' 3 ایم پی ایز پر اعتمادکاووٹ نہ دینے کیلئے دباؤڈالاجارہاہے'
لاہور: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 3اراکین پنجاب اسمبلی پر اعتمادکاووٹ نہ دینےکےلیےدباؤڈالاجارہاہے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کی۔ عمران خان نے اسمبلیوں میں واپسی کا امکان مسترد کر دیا اور کہا کہ اسمبلیوں میں جا کر کیا کریں گے، واپسی جانے کا کوئی فائدہ نہیں، ملک میں شفاف الیکشن ہوں اور پائیدار حکومت بنے۔ انہوں نے کہا کہ شفاف الیکشن سے ملک میں استحکام آئے گا، اسٹیبلشمنٹ ملک کو معیشت سمیت سب بحرانوں سے نکالنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ 3 اراکین پنجاب اسمبلی پر اعتماد کا ووٹ نہ دینے کےلیے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ کراچی میں ایم کیو ایم کو اکٹھا، باپ پارٹی کو پیپلزپارٹی میں شامل کرایا جارہا ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے متعلق بات کرتے ہوئے وہ بولے کہ بلاول بھٹو کو افغانستان کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں ہے۔ ہمارے موجودہ افغان حکومت کے ساتھ بہترین تعلقات تھے، دہشت گردی بیچ کر ڈالرز کمائے جا سکتے ہیں، پرویز مشرف نے بھی دہشت گردی بیچ کر ڈالرز کمائے لیکن 80 ہزار جانوں کا ضیاع ہوا۔ عمران خان کا مزید کہنا تھاکہ رمیز راجہ کے دور میں پاکستان ٹیم فائنل میں پہنچی، انہوں نے پیسے بچائے اور یہ لٹا رہے ہیں، نجم سیٹھی کو لانے کے لیے پی سی بی کا آئین تبدیل کر دیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔