نیب سزا یافتہ کی 10 سال ناہلی بحال کرانے کیلئے نیب اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا

نیب سزا یافتہ کی 10 سال ناہلی بحال کرانے کیلئے نیب اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ سے سنگل بنچ کا فیصلہ فوری معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ احتساب عدالت سے سزا یافتہ کے الیکشن لڑنے کے خلاف نیب بھی میدان میں آگیا ، نیب سزا یافتہ کی دس سال نااہلی کی مدت بحال کرانے کے لیے چیئرمین نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ سے سنگل بنچ کا فیصلہ فوری معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ نیب نے سرخواست میں کہا ہے کہ نیب سزا یافتہ الیکشن لڑنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کا حوالہ دے رہے ہیں ، جون میں سنگل بنچ نے نیب نااہلی کی مدت دس کی بجائے پانچ سال کر دی تھی ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی ، الیکشن لڑنے کے لئے سنگل بنچ کے فیصلے کا حوالہ دیا جا رہا ہے، عدالت انٹرا کورٹ اپیل میں سنگل بنچ کا فیصلہ فوری معطل کرے اور دس سالہ نااہلی کی مدت بحال کی جائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔