لاہور: وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ وزیراعلی محسن نقوی کی رفتار اور کام دیکھ رشک آتا ہے۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے الفلاح بلڈنگ میں قائم بزنس فیسیلٹیشن سنٹر کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی محسن نقوی کی رفتار اور کام دیکھ رشک آتا ہے۔ وزیراعلی محسن نقوی اور ان کی ٹیم کوبزنس فیسیلٹیشن سنٹر کے قیام پر مبارکباد دیتا ہوں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وزیراعلی محسن نقوی کی قیادت میں پنجاب حکومت کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔سندھ،کے پی کے اور بلوچستان میں بھی اسی طرح کام ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اسی طرز کے بزنس فیسیلٹیشن سنٹر دیگر صوبوں میں ہونے چاہئیں۔