بابر اعظم الیون نے پہلا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ جیت لیا

بابر اعظم الیون نے پہلا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ جیت لیا
ڈربی (پبلک نیوز) بابر اعظم الیون نے پہلا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ جیت لیا۔ شاداب خان الیون کو 164 رنز سے شکست کا سامنا۔ 365 رنز کے تعاقب میں شاداب خان الیون 200 رنز پر آؤٹ۔ عبداللہ شفیق 106 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اعظم خان 22 اور شاداب خان 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عثمان قادر نے 4 اور محمد حسنین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ بابراعظم الیون نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 364 رنز بنائے تھے۔ کپتان بابراعظم اور امام الحق کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 159 رنز کی شراکت قائم ہوئی تھی۔ کپتان بابراعظم 100 رنز بناکر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے تھے۔ اوپنر امام الحق نے 85 اور سلمان علی آغا نے 59 رنز بنائے تھے۔ شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور محمد وسیم جونیئر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔