پی ٹی آئی کےاہم رہنما کے نظر بندی احکامات معطل

پی ٹی آئی کےاہم رہنما کے نظر بندی احکامات معطل
کیپشن: پی ٹی آئی کےاہم رہنما کے نظر بندی احکامات معطل

ویب ڈیسک: عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہریار ریاض کے خلاف جاری نظر بندی احکامات کو معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہریار ریاض کے خلاف جاری نظر بندی احکامات کے خلاف دائر درخواست پر سماعت راولپنڈی کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کی۔پی ٹی آئی رہنما شہریار ریاض کی جانب سے ملک فیصل ایڈوکیٹ عدالت پیش ہوئے۔

وکیل شہریار ریاض  نے کہا کہ شہریار ریاض کے خلاف جاری نظر بندی احکامات غیر قانونی ہیں،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری احکامات کو معطل کیا جائے،نظر بندی احکامات کی آڑ میں سیاسی انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے شہریار ریاض کے خلاف نظر بندی احکامات کو معطل کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شہریار ریاض کے 20 جون کو نظر بندی احکامات جاری کیئے تھے۔

Watch Live Public News