تفتیشی ایجنسیوں کا اپوزیشن کیخلاف غلط استعمال، پارلیمنٹ کے باہر احتجاج

opposition demostration outside indian parliament
کیپشن: opposition demostration outside indian parliament
سورس: google

 ویب ڈیسک : بھارتی پارلیمنٹ میں جاری مانسون اجلاس کے دوران اپوزیشن انڈیا الائنس کے ارکان پارلیمنٹ نے راہول گاندھی کی قیادت میں  پارلیمنٹ کے گیٹ کے باہر زبردست احتجاج کیا۔

رپورٹ کے مطابق  اپوزیشن اراکین نے یہ احتجاج تفتیشی ایجنسیوں کے غلط استعمال کے خلاف کیا۔ دورانِ احتجاج ارکان پارلیمنٹ نے حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔
 یہ احتجاج لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں ہوا، جس میں انڈیا الائنس کی تمام پارٹیاں شریک ہوئیں۔ اس موقع پر ارکان پارلیمنٹ اپنے ہاتھوں میں تختیاں اٹھا رکھی تھیں جن پر ای ڈی و سی بی آئی کا غلط استعمال بند کرو، بی جے پی میں جاؤ بدعنوانی کا لائسنس پاؤ اور مودی سرکار کی تانا شاہی نہیں چلے گی جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے۔
 اس احتجاج میں شریک عآم آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ نے کہا کہ ہمارا یہ احتجاج تفتیشی ایجنسیوں کے غلط استعمال کے خلاف تھا۔ انہوں نے بی جے پی سے پوچھا ہے کہ  دہلی کے وزیر اعلیٰ نے ایسا کیا جرم کیا ہے کہ انہیں گرفتار کیا گیا؟ کیا بی جے پی اس کا جواب دے گی؟ نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے سنجے سنگھ نے کہا کہ سی بی آئی اور ای ڈی کے ذریعے اپوزیشن لیڈروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں سی ایم اروند کیجریوال کی گرفتاری غلط ہے۔
 

Watch Live Public News