دس سال بعد پاکستانیوں کیلئے کویت کے ویزوں کا اجرا

دس سال بعد پاکستانیوں کیلئے کویت کے ویزوں کا اجرا
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پاکستانی عوام کو ایک اور خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ دس سال بعد کویت نے پاکستانیوں کیلئے ورک ویزا کا اجرا شروع کر دیا ہے ٗ عالمی وبا کے حوالے سے پاکستان کی حکمت عملی نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹس میں وفاقی وزیر اطلاعات نے لکھا کہ ’’بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا، ہمارے ہاں مہنگا ئی میں اضافہ تو ہوا ہے لیکن قوت خرید میں اضافہ بھی اسی شرح سے ہو رہا ہے جو خوش آئند ہے، امید ہےاگلےدو سالوں میں عمران خان کی قیادت میں ملک منزل کے قریب ہو گا‘‘۔https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1399590668515876864ایک دوسری ٹویٹ میں فواد چوہدری نے لکھا کہ ’’اچھی خبروں کا سلسلہ جاری ہے کویت نے دس سال بعد پاکستان کیلئے ورک ویزا کا اجراء شروع کر دیا ہےکورونا فرنٹ پر پاکستان کی ریکوری نے دنیا کو حیران کر دیا ہےبھارت سمیت خطے کیلے ممالک اس موذی مرض سے نبرد آزما ہیں ہمارے ہاں کراچی کے علاوہ تمام ملک میں کرونا کی شرح 4% سے بھی کم ہو گئی ہے‘‘۔

Watch Live Public News