ذلفی بخاری نے شعیب اختر کا چیلنج قبول کر لیا

ذلفی بخاری نے شعیب اختر کا چیلنج قبول کر لیا
ویب ڈیسک: وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی سید ذلفی بخاری نے راولپنڈی ایکسپریس سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا چلینج قبول کر لیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹر ٹوئٹر پر اپنے آفیشل ہینڈل سے ذلفی بخاری نے شعیب اختر کی ٹویٹ کو کوٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کا چیلنج قبول کروں گا۔ یہ چیلنج بنیادی طور پہ تھا کیا اور یہ سلسلہ شروع کیسے ہوا یہ ایک دلچسپ کہانی ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے ٹی وی اینکر اقرار الحسن، اداکارہ اور ہوسٹ فہد مصطفیٰ اور شعیب اختر کے درمیان ٹوئٹر پر یہ سلسلہ چل رہا تھا جس میں وہ انفارمل انداز میں مخاطب ہو کر ایک دوسرے پر جملے کس رہے تھے اور بات چیلنج تک جا پہنچی۔گزشتہ دنوں فہد مصطفیٰ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ویڈیو شیئر کی جس میں ان کو اچھے انداز میں کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے لکھا کہ بھائی واہ واہ، آپ بھی ساتھ آ جائیں ابو ظہبی۔ شعیب اختر نے جواب میں لکھا کہ فہد تم غلط پروفیشن میں ہو، آؤ اور پاکستان کے لیے کھیلو لیکن اس کے لیے ایک شرط ہے، پہلے میری باؤلنگ کا سامنا کرو۔ اقرار الحسن نے شعیب، سرفراز اور فہد کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ شعیب بھائی تم بالکل ٹھیک کہہ رہے ہو، ہمارا پلیئر اچھا ہے لیکن اسے اپنا زخمی نہیں کرانا۔ اپنی ٹویٹ میں انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ویڈیو بھی اقرار نے بنائی اور اس کے پیچھے کمنٹری بھی اقرار ہی کی ہے۔ شعیب کی بات پر فہد نے لکھا کہ نہ کریں، میں ذرا سا بھی نہیں ہوا پاؤں گا۔ ساتھ انھوں نے ہاتھ جوڑنے والی سمائلی بھی درج کی۔ اس جواب شعیب اختر نے چیلنج کے انداز میں آفر کی کہ اگر 6 گیندیں کھیل لیں تو ایک موٹر سائیکل تیری۔ ساتھ انھوں نے ہنسنے والی سمائلی لگائی۔ اس آخری ٹویٹ میں کیے جانے والے چلینج پر ذلفی بخاری نے چیلنج کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔