ایف بی آر نے ٹیکس محصولات میں تمام ریکارڈ توڑ دیئے

ایف بی آر نے ٹیکس محصولات میں تمام ریکارڈ توڑ دیئے
اسلام آباد (پبلک نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے ٹیکس محصولات کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ٹیکس محصولات کی ابتدائی تفصیلات جاری کر دیں۔ ایف بی آر کے مطابق جولائی تا مئی 4 ہزار ایک سو ستر ارب روپے کا نیٹ ریونیو حاصل کر لیا۔ ٹیکس محصولات کا مقرر کردہ ہدف 3994 ارب روپے سے 176 ارب زائد ہے۔اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ برس کے حاصل کردہ نیٹ ریونیو 3549ارب روپے کے مقابلے میں18فیصد اضافہ حاصل ہوا۔ ایف بی آر نے مئی 2021کے محصولات کے اعدادو شمار بھی جاری کر دیئے۔ مئی 2021میں ریونیو نیٹ کولیکشن386 ارب روپے رہا۔ مئی میں نیٹ ریونیوکامطلوبہ اضافہ 214 ارب روپے تھا۔ ایف بی آر کے مطابق مئی میں مقرر کردہ ہدف کے مقابلے میں168فیصد اضافہ حاصل ہوا۔ گزشتہ برس کے حاصل کردہ نیٹ ریونیو 229ارب روپے کے مقابلے میں 69 فیصد اضافہ ہوا۔ نیٹ ریونیو اپریل میں حاصل کردہ 57 فیصد اضافہ سے بھی زائد ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔