لاہور: مشترکہ تحقیقاتی ٹیموں نے زخمی اہلکاروں کے بیانات قلمبند کرنا شروع کردیے ۔ ذرائع جے آئی ٹی کے مطابق اب تک بائیس اہلکاروں کے بیانات ریکارڈ کیے جاچکے ہیں ، نو مئی کو زخمی ہونے والے ایس ایچ اوز ، اے ایس آئیز، کانسٹیبلز کے بیانات ریکارڈ کیے جارہے ہیں ۔ ذرائع جے آئی ٹی کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں سے نو مئی کے واقعات میں گرفتار افراد کی شناخت بھی کروائی جارہی ہے ۔ اگلے مرحلے میں سرکاری و غیر سرکاری عینی شاہدین کو بیان کیلئے طلب کیا جائے گا ۔ ذرائع جے آئی ٹی نے مزید بتایا کہ پرتشدد کارروائیوں میں پولیس افسران کے چھینے گئے موبائل فونز کی برآمدگی کیلئے بھی ٹریکنگ شروع کردی گئی ہے ۔ تفتیش کے مراحل مکمل ہونے پر حتمی رپورٹ مرتب کی جائے گی ۔