راولپنڈی(پبلک نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے چوتھے انٹرنیشنل ٹیم اسپرٹ مقابلوں کا انعقاد کاونٹرٹیریریزم سینٹر کھاریاں میں کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلوں میں پاک آرمی کی 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ انٹرنیشنل ٹیم اسپرٹ مقابلوں میں 8 اتحادی ممالک کی ٹیمیں بھی شرکت کر رہی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلوں میں مختلف ٹیموں کی تکنیکی مہارت جانچنے کے لیے مشکل ٹاسک دیئے جاتے ہیں۔ یہ مقابلے تین دن جاری رہیں گے۔