پی ٹی آئی کا ہمیشہ موقف رہا ہے کہ الیکشن سے کرپشن ختم کی جائے،شفقت محمود

پی ٹی آئی کا ہمیشہ موقف رہا ہے کہ الیکشن سے کرپشن ختم کی جائے،شفقت محمود

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزراء کی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو۔ حکومتی نمائندہ وفد نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان سے ملاقات کی۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے موقف کی تائید کرتا ہے۔ پی ٹی آئی کا ہمیشہ موقف رہا ہے کہ الیکشن سے کرپشن ختم کی جائے۔ سپریم کورٹ نے بھی سینیٹ انتخابات میں کرپشن کے خاتمے کا فیصلہ دیا۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا تیسرا، پانچواں اور چھٹا پیرااہم ہیں۔ ایسے تین سینیٹرز کا پتا چلا ہے کہ جن کے پاس ووٹ ہی نہیں تھے پھر بھی وہ سینیٹرزبن گئے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیرا تین میں کرپشن کے خلاف اقدامات کا کہا گیا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کے میثاق جمہوریت میں بھی سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا ذکر ہے

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔