بھارتی دلت بھی مودی کیخلاف کسانوں سے آن ملے

بھارتی دلت بھی مودی کیخلاف کسانوں سے آن ملے
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں کسانوں کے احتجاج نے مودی سرکار کی ناک میں دم کیا ہوا ہے وہیں دلت کمیونٹی نے بھی کسانوں کے ساتھ ملک گیر احتجاج میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں مودی کی غاصب حکومت کیخلاف مشکلات ہیں کہ کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔ اب بھارت میں نچلی ذات کے ہندوؤں نے مسلسل حقوق سلب ہونے پر کسانوں کے ملک گیر احتجاج کا حصہ بننے کا اعلان کر دیا ہے۔جس کے بعد کسانوں کے احتجاج کو ایک نئی طاقت ملی ہے۔ دلت کمیونٹی کے مرکزی رہنماؤں نے دہلی میں کسانوں کے احتجاج میں شامل ہوکر مودی کیخلاف احتجاج میں شامل ہونے کا اعلان کیا اور یہ بھی وعدہ کیا کہ کسانوں کے احتجاج کی کامیابی تک وہ ان کا ساتھ دیتے رہیں گے۔ یاد رہے کہ بھارتی کسان اس وقت مودی حکومت کی غیر انسانی پالیسیوں کیخلاف سڑکوں پر احتجاج میں مصروف ہیں۔مودی حکومت اس سے قبل کسانوں کے احتجاج والے علاقوں میں انٹرنیٹ کی سروس بھی بند کر چکی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔