ویب ڈیسک: امیربالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ پولیس نے شادی میں آئے شوٹر کے قریبی ساتھی کو بھی گرفتار کرلیا
ذرائع کے مطابق امیربالاج ٹیپو پر حملہ کے لئے آنے والا شادی میں موجود دوسرا حملہ آور بھی پکڑا گیا۔ امیر بالاج ٹیپو پر حملہ کرنے کے لئے دو شوٹرز شادی کی تقریب میں موجود تھے۔
بتایا گیا ہے کہ ملزم کی شناخت ایاز کے نام سے ہوئی ہے۔ ایاز نامی ملزم حملہ آور مظفرکیساتھ شادی کی تقریب میں پہنچا تھا۔
دونوں حملہ آوروں کو ملک سہیل اور علی نامی شخص شادی کی تقریب میں چھوڑ کرگئے۔