ویب ڈیسک: اے ایس پی شہر بانو کی سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی سے ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں خادم حرمین شریفین کے سفیر جناب نواف المالکی نے ASP شہر بانو کا استقبال کیا۔
عربی الفاظ لکھے کپڑے پہننے والی خاتون کو ہجوم سے بچانے پر بہادرانہ اقدام پر شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس سیدہ شہربانو نقوی اور ان کے اہل خانہ کے شاہی مہمان کی حیثیت سے دورہ ریاض کا اہتمام کیا۔
یہ اقدام اے ایس پی کے ہیروئک اقدام کے بعد کیا گیا ہے جس میں انہوں نے لاہور کی اچھرہ مارکیٹ میں ایک خاتون کو پرتشدد ہجوم سے بچایا تھا۔