میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات ایک ساتھ ہونگے، اطلاق کونسے سال ہوگا؟

میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات ایک ساتھ ہونگے، اطلاق کونسے سال ہوگا؟
کیپشن: Matric and inter exam
سورس: web desk

ویب ڈیسک: یکساں تعلیمی نظام بارے اہم فیصلہ کیا گیا ہے، سال 2025 سے ملک بھر میں تعلیمی بورڈز کے میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز و اختتام بیک وقت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سال2025 سے میٹرک امتحانات مارچ کے پہلے ہفتے جبکہ  انٹرمیڈیٹ امتحانات اپریل کے پہلے ہفتے سے شروع ہونگے۔

پنجاب بھر میں تمام تعلیمی بورڈز میں میٹرک کے پہلے سالانہ امتحان 2024 کا آغاز آج یکم مارچ سے ہو رہا ہے، سالانہ امتحان میں 2694281 امیدواران شرکت کر رہے ہیں، جن میں 1390592 لڑکیاں اور 1297689 لڑکے شامل ہیں۔

امیدواران کے لئے 4088 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں 14 امتحانی مراکز پنجاب بھر میں مختلف جیلوں میں بنائے گئے ہیں۔

Watch Live Public News