غزہ: اسرائیل حملوں  میں 7 اسرائیلی قیدی ہلاک، حماس

غزہ: اسرائیل حملوں  میں 7 اسرائیلی قیدی ہلاک، حماس
سورس: Hamas Telegram

(ویب ڈیسک ) القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر اسرائیل بمباری میں 7 اسرائیلی قیدی ہلاک ہوگئے ہیں ۔

حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ  گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کی گئی تحقیقات کے بعد اس خبر کی تصدیق کرتا ہے کہ  ا سرائیلی  بمباری میں 7 اسرائیلی قیدی ہلاک ہو گئے ہیں ۔

القسام نے بتایا کہ  اسرائیلی قیدیوں کی  دیکھ بال کرنے والے سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ  اسرئیلی حملوں  میں 7 قیدی مارے گئے ہیں ۔

تاہم یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ  انکی موت کب ہوئی۔

خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک متعدد قیدی مارے جا چکے ہیں جن میں تین ایسے بھی ہیں جنہیں اسرائیلی فورسز نے  گولی مار ی تھی۔

Watch Live Public News