حکومت کا عید الفطر کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

حکومت کا عید الفطر کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے عید الفطر کے 3 روز بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے ستائی ہوئی عوام کے لیے اچھی خبر ، حکومت کی جانب سے عید الفطر کے 3 روز بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں سے بجلی کی طلب اور رسد کی تفصیلات مانگ لی گئی ہیں۔ پاورڈویژن نے تمام پاورجنریشن کمپنیوں کو مطلوبہ تیل اور گیس فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ خیال رہے کہ ملک بھر میں گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ تیل اور گیس کی قلت کے باعث متعدد پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار میں کمی آئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔