(ویب ڈیسک ) استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی )کی اہم وکٹ گر گئی ۔
تفصیلات کے مطابق سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی) کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔سعدیہ سہیل رانا نے استعفی صدر آئی پی پی عبد العلیم خان کے نام بھیجا۔
سعدیہ سہیل رانا نے اپنے استعفی میں لکھا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر پارٹی رکنیت سے مستعفی ہورہی ہیں۔