پنجاب میں براہ راست بلدیاتی انتخابات ہو ں گے،ہرشہراپنااپنامیئرمنتخب کرے گا،وزیر اطلاعات کہتے ہیں کور کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب کو کے پی کے اتخابات کے حوالےسے بات چیت ہوئی،الیکشن کمیشن کومیرےاوراعظم سواتی کو دیاگیاشوکازنوٹس واپس لیناچاہیے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت معاشی ٹیم کا اجلاس، معاشی ٹیم نے مہنگائی کے حوالے سے بریف کیا،وزیراعظم کہتے ہیںکوروناسےنمٹنے کےلیے مثالی اقدامات اٹھائے مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے ایک اوردھچکا،ایل پی جی کی قیمت میں 13روپےفی کلواضافہ،گھریلوسلنڈر 156 اورکمرشل سلنڈرکی قیمت میں 599روپےاضافہ،اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ایل پی جی کی قیمت میں بھی ریکارڈ اضافہ، 6 ماہ کے دوران ایل پی جی 53 فیصد مہنگی ہوگئی، اوگرا دستاویز کے مطابق مئی میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 1572 روپے مقرر تھی، اکتوبر میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 2403 روپے تک پہنچ گئی، عالمی قیمتوں میں اضافہ گیس مہنگی ہونے کی بنیادی وجہ قرار آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پاگئے، معاہدہ اسی ہفتے ہوجائےگا، مشیرخزانہ شوکت ترین کہتے ہیں سرمایہ کاروں کے لیے کاروبارمیں آسانی پیداکررہےہیں، کوروناکے باعث صنعت و تجارت کے شعبے کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا