سونے کی قیمت میں 500 روپے اضافہ

سونے کی قیمت میں 500 روپے اضافہ
لاہور ( پبلک نیوز)9 سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ۔ 500 روپے کے اضافے سے فی تولہ سونا1لاکھ 17ہزار800 روپے پر پہنچ گیا۔ 10گرام سونے کی قیمت429 روپے کے اضافے سے1لاکھ 995روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں 1ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1784 ڈالر کا ہوگیا۔ دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں تیزی کا رجحان رہا۔ مارکیٹ761 پوائنٹس کے اضافے سے 46ہزار 946پر بند ہوئی۔ دن بھرمجموعی طورپر380 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 274کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ96کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ آج اسٹاک ایکسچینج میں پرانے سافٹ ویئر کو آپریشنل کیا گیا تھا۔ نئے چائینز سافٹ ویئر کو تکنیکی خرابیوں کے باعث تبدیل کیا گیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔