پی ٹی آئی لانگ مارچ کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا

پی ٹی آئی لانگ مارچ کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حقیقی آزادی مارچ کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے . تفصیلات کے مطابق نئے شیڈول میں اس بات سے آگاہ کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ آئندہ روز اتوار کو جہلم پہنچے گا۔ شیڈول کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان آج چن کے قلعے سے مارچ کا آغاز کریں گےاور گوندالا والا چوک پر ختم کردیں گے ، جس کے بعد کل مارچ پنڈی بائی پاس سے شروع ہو گا اور گھکڑ منڈی پر اختتام پذیر ہو گا۔جمعرات کو وزیراباد سے گجرات تک کا سفر طے کیا جائے گا اور جمعے کے روز گجرات سے لالہ موسیٰ تک لانگ مارچ ہو گا۔ ہفتے کے روز کھاریاں سے لانگ مارچ شروع ہو گا اورسرائے عالمگیر پہنچے گااس کے ساتھ اتوار کے دن سرائے عالمگیر سے مارچ جہلم پہنچے گا۔ خیال رہے پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد کا شیڈول فی الوقت حکمت عملی کے تحت جاری نہیں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حقیقی آزادی مارچ کا آغاز آج دوپہر 12 بجے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں چن دا قلعہ سے مارچ کا آغاز ہو گا۔ وپر ایشیا چوک پر عمران خان اپنا آج کا پہلا خطاب کریں گےجبکہ شیراں والا باغ کے مقام پر بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔ بعدازاں گوندلاں والا پر عمران خان کے خطاب کے بعد آج کا مارچ ختم کر دیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔