دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلییرز رینکنگ جاری کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شاہین آفریدی نمبر ون بولر بن گئے ہیں۔ شاہین آفریدی کی رینکنگ میں سات درجے ترقی ہوئی ہے۔ رینکنگ میں شاہین آفریدی کے پوائنٹس 673 ہوگئے ۔ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ 663 پوائنٹس کےساتھ دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ بھارت کے محمد سراج تیسرے، جنوبی افریقہ کےکیشو مہاراج چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔ پاکستان کے حارث رؤف پانچ درجے ترقی کے بعد 26 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے محمد وسیم جونئیر کی 18 درجے ترقی 56 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ اسی طرح آئی سی سی بیٹر کی رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ بابر اعظم اور شبمن گل میں دو رینکنگ پوائنٹس کا فرق رہ گیا ہے۔ بابر اعظم کے رینکنگ پوائنٹس 818 اور شبمن گل کے رینکنگ پوائنٹس 816 ہیں ۔بھارت کے شبمن گل اس وقت رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے امام الحق 11 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ فخر زمان کی دو درجے بہتری ہوئی ہے اور وہ 14 ویں نمبر پرآگئے ہیں۔