پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، یکم اکتوبر2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، یکم اکتوبر2021
عوام کیلئے بہت خوشی کی خبر، کورونا کیسز پہلی بار کم ترین سطح پر آگئےہیں جب گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح تین فیصد سے بھی نیچے آ گئی ہے، کورونا سے مزید 56 مریض انتقال کر گئے جبکہ پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید 1 ہزار 24 مریض صحت یاب ہوئے۔ سمندری طوفان ’’گلاب‘‘ کی شدت میں اضافہ، نیا الرٹ جاری، ممکنہ طوفان کا رخ مکران کی ساحلی پٹی کی جانب ہے، کراچی اور زیریں سندھ میں آج اور کل موسلادھار بارشوں کا امکان، 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی کی پیش گوئی، تیزبارش کے خدشے کے باعث کراچی میں آج عام تعطیل،سرکاری دفاتر،تعلیمی ادارے اور کاروبار بند رہے گا۔ سمندری طوفان کےباعث کراچی اورپورٹ قاسم میں ریڈ الرٹ جاری، برتھ پرکھڑے جہازوں کو اسٹارٹ رکھنے کاحکم، سمندر میں5 اکتوبر تک نہانے پرپابندی عائد،کمشنر کراچی نے دفعہ 144 نافذ کردی۔ حکومت نے عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرادیا،پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لٹراضافہ،نئی قیمت 127 روپے 30 پیسےمقرر،2 روپے اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل 122 روپے4 پیسے میں ملے گا،لائٹ ڈیزل 8 روپے 82 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 7 روپے5 پیسے فی لٹرمہنگا کردیا گیا۔ ایل پی جی کی قیمت میں29روپےفی کلواضافہ، اوگرانے قیمتوں میں اضافےکانوٹیفکیشن جاری کردیا، اکتوبرکےلیے ایل پی جی کی نئی قیمت203روپےفی کلو مقرر، 343 روپے اضافے کے بعد گھریلوسلنڈرکی قیمت2304روپے ہوگئی۔

Watch Live Public News