گلگت ( پبلک نیوز) این ایچ اے نے جگلوٹ اسکردو روڈ کے مکمل ہونے کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ جگلوٹ اسکردو سڑک 30 اکتوبر کو مکمل ہوجائے گی۔ وزیراعظم عمران خان جگلوٹ سکردو روڈ کا افتتاح کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق این ایچ اے نے جگلوٹ اسکردو کی ویڈیو شئیر کر دی۔ ہویڈیو میں جگلوٹ اسکردو روڈ کا 2019 سے 2021 تک تبدیلی کا سفر دکھایا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے سیاحت کے فروغ کے لئے چترال اور گلگت بلتستان شاہراہ کی بھی منظوری دی ہے۔ مراد سعید نے کہا ہے کہ چترال اور گلگت بلتستان شاہراہ شاہراہ پر دسمبر میں کام ہو شروع ہو جائے گا۔ گلگت بلتستان سی پیک کا دروازہ ہے اور سی پیک اس خطے کی ترقی کا ضامن ہے۔ اس اہم شاہراہ سے اس علاقے کی سیاحت میں اضافہ ہوگا اور معاشی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔ چترال میں تین منصوبے اس سال کے آخر تک شروع ہو جائیں گے۔