پشاور ( پبلک نیوز) خیبرپختونخوا کے ضرورت مند ذہین طالب علموں کے لئے خوشخبری۔ محکمہ اعلی تعلیم کا فرنٹئیر ایجوکیشن فاونڈیشن کے تحت 1300 طلبہ کو اسکالرشپ دینے کا فیصلہ۔ طلبہ کا انتخاب صوبے بھر کے تمام سرکاری کالجوں سے کیا جائے گا۔ یوتھ اسکالر شپ پروگرام کا آغاز 2022-21 سے ہوگا۔ طلبہ کا انتخاب سرکاری کالج کے پرنسپل میریٹ کی بنیاد پر کریں گے۔ ہر کالج سے 5 ذہین طلباء کو یوتھ اسکالر شپ دی جائے گی۔ معاون خصوصی کامران بنگش کا کہنا تھا کہ منتخب طلبہ کو فرنٹئیر ایجوکیشن فاونڈیشن سالانہ بنیاد پر وظیفہ دے گی۔ طلبا و طالبات کا داخلہ مفت ہوگا، داخلے کے بعد ماہانہ 1500 روپے وظیفہ دیا جائے گا۔ پہلی دفعہ اسکالرشپ کو پورے صوبے تک بڑھا دی۔