لاہور(ویب ڈیسک) مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں ا تنی نا اہل حکومت کبھی نہیں آئی، حکومت سچ بولنے والوں سے ڈرتی ہے، اس حکومت کو باہر رکھیں اور باقی پارٹیز مل کر سوچیں کہ اس ملک کو آگے کیسے لے کر جانا ہے ۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نےمیڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ حکومت کی توجہ میڈیا اوراپوزیشن کو کنٹرول کرنے پر ہے، میڈیا کو کنٹرول کرنے سے کچھ نہیں ہو گا، حکومت نے میڈیا کو ریگولیٹ کرنا ہے لیکن حرکتیں نہیں ٹھیک کرنی، کیا کسی نے سنا کہ بجلی ستی ہوئی،اشیا خورونوش کی قیمتیں کم ہوئی؟ ساڑھے 3 سالوں میں کسی نے خیر کی خبر سنی؟ حکومت کو اپنی کارکردگی کی پرواہ نہیں، حکومت کی توجہ میڈیا اور اپوزیشن کو کنٹرول کرنے پر ہے ، حکومت کی 3سالہ کارکردگی تباہی اور بربادی کی داستان ہے.
ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے قومی حکومت کی نہیں قومی مفاہمت کی بات کی ، حکومت سے مفاہمت کاکوئی سوال پیدا نہیں ہوتا. مریم نے کہا میڈیا کو خاموش کرانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ، حکومت سے اجازت نہیں مانگی ، میرا ایک ہی بیٹا ہے اس کے نکاح میں نہیں گئی، ملک میں ظلم کی حکومت ہے.
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب ن لیگ کو لگے گا کہ نوازشریف کو واپس آنا چاہیے تو وہ آجائیں گے، اگر مگر کرنے والوں کو کہوں گی کہ نوازشریف ملک واپس آئیں گے،اس حکومت اور اس کے انتقام کے سامنے پیش ہونا کوئی عقلمندی نہیں.