آرمی چیف کا سیلاب سے متاثرہ روجھان کا دورہ، متاثرین سے ملاقات

آرمی چیف کا سیلاب سے متاثرہ روجھان کا دورہ، متاثرین سے ملاقات
راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب سے متاثرہ روجھان کا دورہ کیا ہے اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سیلاب متاثرین کو یقین دہانی کرائی کہ کٹھن حالات میں مشکلات پر قابو پانے کیلئے پاک فوج آپ کی مدد کرے گی۔ آرمی چیف نے کہا کہ سیلاب زدہ بہن بھائیوں کا بوجھ کم کرنے کے لئے فوجی دستے نیک مقصد سمجھ کر ذمہ داری ادا کریں۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب سے متاثرہ ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ بھی کیا۔ آرمی چیف نے سیلاب زدگان سے گفتگو کی اور نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔ غیر معمولی قدرتی آفت کے دوران بے مثال عزم و ہمت پر آرمی چیف نے مقامی آبادی کو سراہا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایف سی ساؤتھ کے پی کو ہدایت کی کہ متاثرین کو بروقت اعانت فراہم کی جائے۔ آرمی چیف نے کہا کہ ضرورت کی گھڑی میں خیبرپختونخوا کے بہادر عوام کی بھرپور مدد کی جائے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔