کرم: دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 3 اہلکار زخمی

کرم: دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 3 اہلکار زخمی
کیپشن: کرم: دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 3 اہلکار زخمی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع وسطی کرم میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق وسطی کرم کے علاقے مرغان میں رات گئے پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گردوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے تاہم دہشت گروں کی ابھی تک کسی قسم کی تعداد معلوم نہ ہوسکی۔

دوسری جانب علاقے میں آئے روز دہشت گردوں کے حملوں سے کافی خوف و ہراس پیدا ہوا ہے۔

Watch Live Public News