ملتان (پبلک نیوز) تاجر نے دکان نہ ہونے کی صورت میں اپنے کیری ڈبے کو ہی جنرل سٹور بنا کر روزگار کا ذریعہ بنا لیا۔
تفصآیلات کے مطابق ملتان کے تاجر نے دکان نہ ہونے کی صورت میں اپنے کیری ڈبے کو ہی جنرل سٹور بنا کر روزگار کا ذریعہ بنا لیا۔ دکان کا کرایہ دینے کے لیے پیسے نہ ہوں تو کوئی مسئلہ نہیں۔ ملتان کے مشتاق نامی تاجر نے اپنے کیری ڈبے کو ہی جنرل اسٹور بنا لیا۔ کیری ڈبے نما جنرل سٹور میں کھانے پینے کے سامان کے ساتھ ساتھ تمام قسم کی اسٹیشنری کا سامان بھی موجود ہے ۔
شہر کے معروف ترین بازار نواں شہر روڈ پر کھڑے اس کیری ڈبے پر خریداری کے کے لیے شہریوں کا رش لگا رہتا ہے۔ دکاندار کا کہنا ہے اگر کام کرنے کی لگن ہو تو پھر کاروبار کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے اچھے ائیڈیاز پر عمل کرنا ہی کامیابی کی چابی ہے، کیری ڈبے میں بنائی گئی اس دکان کو سڑک پر چلتی پھرتی دکان کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ جب دل چاہے دکان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاسکتا ہے۔