حیدر آباد: عالمی وبا کورونا وائرس سب سے زیادہ تعلیم کے شعبہ پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ کووڈ 19 کے نئے کیسز کی تعداد بڑھنے پر سندھ کے دوسرے شہر میں 10 سرکاری سکولوں کی اگلے دو روز کے لیے بندش کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ نے حیدر آباد کے 10 سکولوں کو کورونا وائرس کی وجہ سے بند کرنے کے لیے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کووڈ 19 سے بچاؤ کے لیے سکولوں کو بند کیا گیا۔ سکول پانچ اپریل سے ڈس انفیکٹ کر کے دوبارہ کھولے جائیں گے۔