کراچی (پبلک نیوز) برطانیہ کا پاکستان کو سفری پابندیوں پر مبنی ریڈلسٹ میں شامل کرنے کا معاملہ، پی آئی اے کا مانچسٹر کے لیے اسلام آباد سے دو طرفہ چاراضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق 6 اور 7 اپریل کو آپریٹ کی جانے والی ان پروازوں پر 14 سو مسافرسفر کریں گے۔ ریڈلسٹ کے تحت 9 اپریل سے برطانوی، آئرش شہریوں کے علاوہ دیگر کی آمد پر پابندی ہو گی۔
پی آئی اے کی 9 اور11 اپریل کی دوطرفہ شیڈول پروازیں پابندی کے تحت آپریٹ نہیں کی جائیں گی۔ اضافی پروزاوں کے ذریعہ برطانیہ میں واپسی کے منتظر پاکستانی شہریوں کی واپسی ممکن ہو گی۔