امریکی طیارے کی ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی، واپس پلٹنے پر مجبور کردیا

امریکی طیارے کی ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی، واپس پلٹنے پر مجبور کردیا
ایران نے اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے والے امریکی بحریہ کے طیارے کو واپس پلٹنے پر مجبور کر دیا۔ ایرانی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی بحریہ کا ای پی 3 ای طیارہ خلیج عمان میں ایران کی سمندری حدود میں داخل ہوا، جس پر ایرانی بحریہ نے امریکی طیارے کو خبردار کردیا۔جس کے بعد امریکی بحریہ کا طیارہ واپس پلٹنے پر مجبور ہو ہوگیا اور ایرانی سمندری سرحد سے نکل کر بین الاقوامی راستے پر چلا گیا۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی فضائی حدود میں داخل ہونے والا امریکی طیارہ الیکٹرانک سگنلز کے ذریعے معلومات اور ڈیٹا جمع کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ گزشتہ برس بھی ایرانی ڈیفنس منسٹر نے دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی ائیرفورس نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ایک جاسوسی طیارے کو ایرانی سرحد سے روک لیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔