فیصل آباد: (پبلک نیوز) گذشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث سرگودھا روڈ 7 چک میں زیر تعمیر گھر کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر دو خواتین اور دو بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ 5افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 28 سالہ شمائلہ، 24 سالہ عائشہ، 7 سالہ ام حبیبہ اور 3 سالہ ضمیر شامل ہیں۔جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔