لاہور(پبلک نیوز) راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کو کشمیر پریمئیر لیگ میں امن کا سفیر مقرر کردیا گیا. لیجنڈری فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ کشمیر پریمئیر لیگ میں امن کا سفیر بن گیا ہوں امن کے فروغ کے لیے کام کرونگا. واضح رہے کہ بھارت نے کشمیر پریمیئر (کے پی ایل) کو رکوانے کے لیے ہر آخری حد تک جانے کی ٹھان لی ہے۔ بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو خط لکھا ہے کہ وہ کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کو تسلیم نہ کرے۔اس کو آخری اور انتہائی حربہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل بھارتی بورڈ نے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو بھی دھمکی دی تھی، جس کی وجہ سے 6 غیر ملکیوں کھلاڑیوں نے لیگ میں حصہ لینے سے معذرت کر لی تھی۔ کشمیر لیگ سے متعلق بھارتی خط پر پر آئی سی سی اپنے مؤقف دیتے ہوئے بھارتی بورڈ کو کھری کھری سنا دیں۔ ترجمان آئی سی سی کا کہنا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کو پی سی بی نے منظور کیا ہے۔ لوکل ٹورنامنٹس کی منظوری یا غیر منظوری آئی سی سی کا دائرہ اختیار نہیں۔ خیال رہے کہ کے پی ایل 6 اگست سے شروع ہونے جا رہی ہے۔ جس میں پاکستانی کھلاڑی حصہ لیں گے۔