راولپنڈی(پبلک نیوز) پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے گھٹریوم میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس پر پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 37 سالہ نائیک غلام مصطفیٰ شہید ہو گئے، 37سالہ نائیک غلام مصطفیٰ مظفرآبادکارہائشی تھا. دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لئے علاقے میں کارروائی جاری ہے.